ہماری کمپنی

گیس اینڈآئل پاکستان لمیٹڈ go_urdu2 کو آئل اور گیس سیکٹر کے تجربہ کار کاروباری مالکان نے قائم کیا ہے جوپٹرولیم ڈاوَن اسٹریم کاروبار(تیاری اور فروخت) میں 40 برس  سے زاہد تجربے کے حامل ہیں۔ کمپنی کی انتظامیہ کے تمام اہم ارکان کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں آئل کی مارکیٹنگ  ٹریڈنگ سابقہ تجربہ حاصل ہے ۔ وہ اپنے علم اور تجربے کے ذریعے پٹرولیم مارکیٹنگ کے شعبے میں مثبت تبدیلی لانے کا بھر پور عزم رکھتے  ہیں۔ اس کے ذریعے go_urdu2 کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں جوآئل کی مارکیٹنگ ،اسٹورریج ، ٹرانسپورٹیشن اور سپلائی کے کام میں سرگرم عمل ہے۔ ان کی معاونت کے لئے پٹرولیم صنعت کا تجربہ کا ر عملہ موجود ہے، اور ساتھ ساتھ اس میدان کے نئے فریق بھی جنھیں کمپنی میں مختلف شعبو ں میں تربیت فراہم کی جارہی ہے۔